لاہور(آصف محمود بٹ ) وفاقی حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کا تا حال آغاز نہ کر سکی۔ جےآئی ٹی گزشتہ ماہ 23جنوری کو تشکیل دی گئی تھی نوینر آئی جی ریلویز راؤ سردار کو بنا یا گیا جبکہ دیگر ممبران میں ڈی آئی جی کامران عادل کے علاوہ آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے افسران شامل تھے ۔ تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرنا تھی۔ جے آئی ٹی کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ اب تک وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے تاحال کوئی نئے احکامات موصول نہیں ہوئے۔