• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت میں دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی تھی، پی پی سینیٹر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دوران دہشتگردوں کی پشت پناہی اور حوصلہ افزائی کی جارہی تھی۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ دہشتگرد کسی شکل میں اچھا نہیں ہوسکتا دہشتگرد دہشتگرد ہے لیکن عمران خان کہتے رہے ہیں کہ دہشتگرد برا اور اچھا بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں طالبان نے حکومتِ پاکستان سے مذاکرات کے لیے جو اپنی نمائندہ کمیٹی بنائی تھی اس میں عمران خان کا نام بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں حالیہ دہشتگرد واقعے کے بعد جب حالیہ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا تو عمران خان نے اس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا جو کہ دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی ایک قومی مسئلہ ہے لیکن عمران خان کے لیے اس قومی اہمیت اور سنگین معاملے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید