• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے ثابت کر دیا، کونسا قانون کس کا قانون، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ عمران نے ثابت کردیا، کونسا قانون کس کا قانون، عمران خان لاڈلا بنا ہوا ہے ، جس کو اتنی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ، اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ بڑے بڑے ڈان بھی اس قسم کی سہولت حاصل نہیں کرسکے۔ عدالتیں عمران خان کا انتظار کرتی رہیں کہ کب وہ پیش ہو رہے ہیں ۔جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کہا کہ نیکی اور پوچھ پوچھ،۔ ہر اچھا کام بڑوں سے شروع ہوتا ہے ،جیل بھرو تحریک میں سب پہلے صدر عارف علوی کا نمبر بنتا ہے ۔ وہ اپنی گرفتاری دیں ۔اس کے بعد جو نشئی زمان پارک میں بیٹھا ہے اس کو گرفتاری دینی چاہئے۔ پیر کو پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کا غیر آئینی استعمال ہو رہا ہے اور صدر عارف علوی پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس کے رکن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید