• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی 9 مارچ کو نیب میں طلب، تحفے کم قیمت پر خرید کر مہنگے داموں فروخت کا الزام

اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو طلب کرلیا۔چیئرمین تحریک انصاف پر تحفے کم قیمت پر خرید کر مہنگے داموں بیچنے کا الزام ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ،نیب کے نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے7تحفوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے ۔ نوٹس میں شامل تحفوں میں 6 رولیکس گھڑیوں کا سوال پوچھا گیا۔ اس کے علاوہ قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے۔نیب ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں7 مارچ کو تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو 8 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید