کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھر و کی بجائے عوام کا پیٹ بھرو تحریک چلائے، ملک میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام مکمل طور پر غیرفعال ہوچکا ہے ہر کوئی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ ضمنی انتخاب کے حوالے سے صدر مملکت کی جانب سے تاریخ کے اعلان کے بعد ملک میں آئینی بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔