• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: ایچ آئی وی سے متاثر ہر بچے کو 45 ہزار دینے کی سفارش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول حکام کے مطابق لاڑکانہ میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کو امداد سندھ انڈوومنٹ فنڈ کے منافع سے دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ ہر بچے کی ماں کو 45 ہزار روپے دیے جائیں گے، متاثرہ بچوں کے لیے رقم مارچ کے مہینے میں دی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی امداد چار گنا کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امداد جاری کرنے کے لیے ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔

صحت سے مزید