• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی نے ایرانی عدالت کی جانب سے جرمن شہری کو سزائے موت سنانے پر احتجاجاً ایران کے دو سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 67 سالہ جمشید شرمہد نامی شخص امریکی نژاد جرمن شہری ہے جسے ایرانی عدالت نے 2008 میں ہونے والے ایک مسجد میں بم دھماکے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔ 2008میں ہونے والے اس دھماکے میں 14نمازی شہید ہوگئے تھے۔ ایران نے جمشید شرمہد پر تندر نامی جماعت کے سربراہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا جس کا مقصد ایران میں خمینی انقلاب سے پہلے رائج شاۂ ایران کے دور کی بحالی تھا۔جمشید شرمہد کی سزائے موت کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے سے دو سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر جرمنی چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید