لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں واپسی اور موجودہ آئینی بحران پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔