• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ٹیم نے عمران اور بشریٰ کی طلبی کے نوٹس زمان پارک میں وصول کرادیئے

لاہور(نمائندہ جنگ)توشہ خانہ کیس میں نیب اسلام آباد کی ٹیم نے عمران اور بشری کی طلبی کے نوٹس زمان پارک میں وصول کرادیئے نیب اسلام آباد نے عمران خان اور انکی اہلیہ کو 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے،نیب ٹیم گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ واقع زمان پارک پر پہنچ گئی، نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم عمران خان اور انکی اہلیہ کو طلبی کے نوٹس وصول کروانے کیلئے آئی تھی ، عمران خان کے وکیل نے نوٹس وصول کر لیا ، نیب اسلام آباد نے عمران خان اور انکی اہلیہ کو 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید