• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہرے نظام عدل سے عمران کی سہولت کاری،عطا تارڑ

لاہور ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا عمران خان آنیوالی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں، انہوں نے توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے،عمران خان نے فرح گوگی کو کرپشن کیلئے فرنٹ مین رکھا ہوا تھا،انکا کھیل تماشا زیادہ دیر نہیں چلے گا، ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے،دوہرے نظام عدل کے ذریعے عمران خان کی سہولت کاری کی جا رہی ہے۔ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے فرح گوگی کو کرپشن کیلئے فرنٹ مین رکھا ہوا تھا، عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں، ان کا کھیل تماشا زیادہ دیر نہیں چلے گا، ہمیں الیکشن کا کوئی خوف نہیں۔
اہم خبریں سے مزید