• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پاکستان کو گہری کھائی میں گرنے سے بچائے، عمران خان

لاہور(ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں فاشسٹ رجیم چینج کو بچانے کے لیے آزادی اور جمہوریت کو ہینڈلرز کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے مزید لکھا کہ ہر پاکستانی کے لیے یہی ٹھیک وقت ہے وہ حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہو اور پاکستان کو گہری کھائی میں گرنے سے بچائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کےکیس میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید