• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کسی دکان پر کباب کھا کر دکھائیں، عمران اسماعیل کا چیلنج

کراچی(آئی این پی)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کو چیلنج دے دیا‘

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے چیلنج کیا کہ شرجیل میمن کسی بھی دن کسی دکان پر کباب کھا کر دکھائیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ناسور بن چکی ہے‘

 بینچ سے الگ ہونے کے بجائے ججز کو بیانات کا نوٹس لینا چاہیے‘ ماضی میں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے گئے‘الیکشن کا نام سن کر سب بھاگ جاتے ہیں‘ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، ن لیگ نے ہمیشہ ججز کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی،عمران اسماعیل نے کہا کہ کیا ایک ملک کے اندر دو قانون چل سکتے ہیں؟

عمران خان کے حق میں بولنے والوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے‘پاکستان مارشل لا کے خوف سے باہر نکل گیا ہے، ملک کے مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے،ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد سندھ میں بھی جیل بھرو تحریک شروع ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید