• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی آج بینکنگ کورٹ میں پیشی کی تیاری

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں منگل28فروری کو پیشی کی تیاریاں، بینکنگ کورٹ کے رجسٹرار نے سکیورٹی کی فراہمی کیلئے آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا ، منگل کے روز ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی مانگ لی گئی۔فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے معاملے پر اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کے رجسٹرار نے آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ 28فروری کو بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے۔ متعلقہ بینکنگ کورٹ میں حساس کیسز زیر سماعت ہوتے ہیں،عدالتی عملے کو بھی سکیورٹی خدشات ہیں، جن کے پیش نظر آئندہ سماعت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید