• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلط ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےہفتے کو روڈمیپ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلط ٹولے کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیںگے ‘ کارکن تیاری کریں ‘انتخابی مہم کی قیادت خودکروں گا‘مجھ پر پھرحملہ کیاجائےگا‘ عدلیہ سے کہنا چاہتا ہوں مجھے کس نے بچانا ہے جنہوںنے دفاع کرنا ہے مجھے انہی سے خطرہ ہے‘ مجھے کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا ،جو ذمہ دار ہیں وہی مجھے مارنے کے چکر میں ہیں ۔ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی توثیق ہے‘آئین سے انحراف کی کسی کوشش کو پہلے قبول کیا نہ آئندہ کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں قانون کی حکمرانی پر چھائے لاقانونیت کے سیاہ بادل چھٹنے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں‘ہفتے کی شب روڈمیپ پیش کروں گااور قوم کو یہ بتاؤں گا ہم جس دلدل میں پھنس گئے ہیں اس سے باہر کیسے نکلنا ہے ‘مسلط ٹولے کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیںگے اب انتخابات ہوں گے اور انشا اللہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت آئے گی‘ یہ اب زیادہ خوفزدہ ہیںکہ اگر میں اقتدار میں آگیا تو ان کی شامت آ جائے ۔
اہم خبریں سے مزید