• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آرمی چیف کی طرف سے مجرموں کو مسلط کرنے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، عمران خان

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں14.3ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کو اس طرح دیکھ کر بطور پاکستانی مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔عمران خان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید