• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پر ایک اورحملے کی تیاری ہورہی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ

اسلام آباد (ایجنسیاں )تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہورہی ہے ‘ایک غیر ملکی ایجنسی کسی پیشی پر عمران خان کو نشانہ بناناچاہتی ہے ‘عدلیہ سے اپیل ہے عمران خان کی پیشی ویڈیولنک کے ذریعے کی جائے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بابر عوان نے کہا کہ ہمارے پاس تازہ اطلاعات اور ٹھوس شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے‘ ان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیار ہو رہی ہے‘ عمران خان کو سکیورٹی کے اعتبار سے تنہاء کردیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید