کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں آئی تھی۔ عمران خان کو بزدل کہنے والے خود پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، نواز شریف پر جب مشکل آئی پاکستان سے دوڑ گئے، عمران خان مشکل حالات میں سیکیورٹی رسک کے باوجود لاہور اور اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوئے ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ایک بزدل آدمی ہے سیاسی جدوجہد اس کے بس کی بات نہیں ہے،ہم نے زور نہیں دیا کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل کو ہی ہونا چاہئے، چیئرمین نیب کیلئے جو تین چار کوالیفکیشن ہیں ان میں جنرل کی بھی شامل ہے، ماضی میں بھی کئی جنرلز نیب کے چیئرمین رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں آئی تھی۔ عمران خان کو بزدل کہنے والے خود پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، نواز شریف پر جب مشکل آئی پاکستان سے دوڑ گئے، عمران خان مشکل حالات میں سیکیورٹی رسک کے باوجود لاہور اور اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوئے ،سپریم کورٹ نے 30اپریل کو الیکشن کی تاریخ دیدی ہے، ہمیں عمران خان کے ساتھ مل کر اگلے جلسے اور انتخابی مہم کی پلاننگ کرنی ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں آئی تھی، ایس ایس پی کا کہنا تھا ہم صرف وارنٹ سائن کروانے آئے ہیں، آئی جی پولیس کو بعد میں ڈانٹ پڑی تو بیان بدل لیا، لوگ عمران خان کے گھر کے پاس تقریباًہر وقت بیٹھے ہوتے ہیں، جو رہنما اور کارکن جیل سے رہا ہو کر آئے تھے ان کو عمران خان سے ملنا تھا، حکومت الیکشن کے ڈر سے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔