• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خود کو اس طبقہ میں لے آئے جس کیلئے کوئی قانون نہیں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ عمران خان خود کو اس طبقہ میں لے آیا ہے ، جس کے لئے کوئی قانون نہیں ۔ کیا کوئی عام شہری کی گرفتاری کا معاملہ ہوتا تو پولیس اس طرح کے تحمل کا مظاہرہ کرتی ، عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ، پولیس بھگوڑے کو گرفتار کرنے جب زمان پارک پہنچی تو وہ بھاگ گیا ، جو کہتا تھا گھبرانا نہیں ہے وہ خود گھبراہٹ کا شکار ہے،پاکستان کی تاریخ میں آج کا دن سیاہ باب میں لکھا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید