راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ایک لاکھ سے زائد افراد کے دیکھنے کا امکان ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد آباد میںدنیا کا سب سے بڑا کرکٹ وینیو ہے ۔ میچ 9مارچ سے شروع ہوگا جہاں 1لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ایم سی جی میں 91ہزار112تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا ریکارڈ ہےجو 2013-14 کی ایشز میں قائم ہوا تھا۔