اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواس عباس حسن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی کے دوران فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس حملہ کے دوالگ الگ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹیم ممبران احمد خان نیازی ، مدثر رضا مچھیانہ اور عمر سلطان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔