• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ پر عامر کیانی، عمران اسماعیل اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی ان کے بیٹے فہد عامر کیانی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ کے مطابق ملزموں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے این اوسی کے لئے موضع ہتھیال کے اراضی کے کاغذات داخل کروائے جو انتقال داخل کروایا گیا وہ تاحال منظور نہیں ہوا، اسی کا فرد سوسائٹی کا این او سی لینے کے لئے آرڈی اے میں بھی جمع کروایا گیا۔ ملزموں نے غیرمنظورشدہ سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے سادہ لوح لوگوں سے جعل سازی اور فراڈ کیا۔ تھانہ اینٹی کرپشن نے دو پٹواریوں راجہ اشفاق اور سلیم اختر کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ذوالفقار محمد بازید سرکل افسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ دوران انکوائری اہل کاران محکمہ مال کی ملی بھگت سے انتقال نمبر 4075موضع ہتھیال جوکہ منظورشدہ نہیں ہے کا فرد جاری ہوکر آرڈی اے میں برائے این اوسی جمع کرائے جانے والے کاغذات سے ساتھ لف کیا گیا، دوران انکوائری پایا گیا کہ ایک غیرمنظورشدہ سوسائٹی کام کررہی ہے جبکہ اس کی شہرت خراب ہوئی تومالکان نے نام تبدیل کر دیا اور سادہ لوح لوگوں کے ساتھ بذریعہ تشہیر دھوکہ دہی، جعل سازی کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔ انکوائری رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے مجازاتھارٹی نے مقدمہ درج کرنے جبکہ دیگرپبلک سرونٹس و پرائیویٹ اشخاص کے کرداروں کا تعین کرنے کا حکم دیا۔

ملک بھر سے سے مزید