اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست (آج )جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو لکھا خط ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست دائر کی تھی۔عمران خان نے ضمنی الیکشن میں جیتی ساتوں نشستوں پر حلف نہ لینے کا خط لکھا تھا۔