• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ بیٹی کیس، متفرق درخواست پر جواب کیلئے عمران کو نوٹس

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل لارجربنچ نے مبینہ بیٹی کو چھپانے کے الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس کے خلاف درخواست میں ترمیم کیلئے متفرق درخواست کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کر کے 13 مارچ کو جواب طلب کر لیا عدالت نے درخواست گزار کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو متفرق درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کی درخواست گزار محمد ساجد مبینہ بیٹی کو چھپانے کے الزام پر سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس میں درخواست گزار عمران خان کیخلاف 12 نئی دستاویزات لے آئے نئے دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی 138 صفحات کی تفصیلی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے درخواست میں کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید