پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا آخری مرحلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے 5 کھلاڑی نہیں کھیلیں گے۔
ملتان سلطانز کے اکیل حسین، پشاور زلمی کے رومن پاول اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوڈین اسمتھ آج رات روانہ ہوجائیں گے۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے یہ تینوں پلیئرز جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کےلیے اپنی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کے ساؤتھ افریقن پلیئر ڈیوڈ ملر ٹیم کو آخری لیگ میچ کےلیے دستیاب ہوں گے، جو ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والی ڈرڈسن ٹیم کو آخری میچ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے، وہ انٹرنیشنل کمٹمنٹ کی وجہ سے آج جنوبی افریقا کےلیے روانہ ہوجائیں گے۔