پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹی 20 کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف کامیابی سے تعاقب کرلیا۔
گزشتہ سال بلغاریہ نے بھی سربیا کے خلاف 243 رنز کا ہدف عبور کیا تھا جبکہ ٹی 20 کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب 244 رنز کا ہے جو آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2018 میں حاصل کیا تھا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے ہی خلاف دو دن قبل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تاریخ پھر دہرادی۔
پشاور زلمی جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 241 رنز کا ہدف دیا تھا جو حریف ٹیم نے 10 گیندوں پر قبل حاصل کرلیا تھا۔
آج بابر اعظم الیون نے ملتان سلطانز کو 243 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 6 وکٹ پر 5 گیندوں قبل حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی۔
پی ایس ایل کی تاریخ کا یہ سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے، ملتان سلطانز نے اس فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
آج کی جیت کے ساتھ ملتان کے مجموعی پوائنٹس 10 ہوگئے ہیں جبکہ اس کا آخری لیگ میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہے۔