• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد نے مار پیٹ اور جنسی ہراسانی کی، دہلی ویمن کمیشن کی چیف کا انکشاف

دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیف سواتی ملیوال نے دل دہلانے والا انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں اپنے والد کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں۔

ویمن کمیشن کی طرف سے منعقد کروائی گئی ایوارڈ تقریب میں سواتی ملیوال نے کہا کہ اس ایونٹ نے انہیں جذباتی کر دیا کیونکہ انہیں اپنا ماضی یاد آ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد مجھے بہت مارا کرتے تھے، جب وہ گھر آتے میں بیڈ کے نیچے چھپ جاتی تھی، خوفزدہ ہوتی تھی۔

سواتی کا کہنا تھا کہ اس وقت میں رات بھر سوچا کرتی تھی کہ خواتین کو ایسے ظلم کے خلاف کس طرح بااختیار بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ابو مجھے بالوں سے پکڑتے، سر کو دیوار سے مارتے، میں سمجھتی ہوں کہ انہی سب عوامل نے مجھ میں خواتین کی فلاح کے کام کرنے کیلئے جذبہ بیدار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ چوتھی جماعت تک رہیں۔

سواتی ملیوال 2015 سے دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ہیں، اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی مشیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ 

خاص رپورٹ سے مزید