• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوتو
فائل فوتو

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اریاد اللّٰہ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے نادرن بائی پاس منگھوپیر مائی گاڑھی مزار کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں کراچی پولیس آفس حملے کے ماسٹر مائنڈ اریاد اللّٰہ اور اس کا ساتھی عبدالوحید ہلاک ہوگئے، جبکہ 2 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی افسر راجہ عمرخطاب کے مطابق دہشت گرد اریاد اللّٰہ کالعدم تحریک طالبان کراچی کا کمانڈر تھا۔

ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹ،5 چھوٹے بڑے ہتھیار اور 2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، خودکش جیکٹ کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا۔

واضح رہے کہ 17 فروری کی شب دہشت گردوں نے کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کیا تھا۔ 

پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حملے میں شامل تنیوں دہشت گردوں زالا نور، کفایت اللّٰہ اور مجید  کو ہلاک کردیا تھا۔

اس آپریشن میں پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 18افراد زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید