برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹو میں ایک چھوٹا طیارے نے انجن فیل ہونے کے بعد پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی لینڈنگ کی۔
چھوٹے انجن کے طیارے میں دو بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے، طیارے کو جنگلات والی پہاڑی پر لینڈنگ کرنا پڑی۔
اس امریکی ساختہ ایک انجن والے طیارے میں سیرس ایئرفریم پیراشوٹ سسٹم نصب ہے۔
لینڈنگ کے بعد فائر سروس کے اہلکاروں نے طیارے کے مسافروں کو ریسکیو کیا۔
برازیلی ایوی ایشن نیوز سروس نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے کی لینڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔