سابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے آج کل کتاب لکھنے میں مصروف ہیں، جو رواں برس 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھریسامے کرپشن اور طاقت کے غلط استعمال کے موضوع پر کتاب لکھ رہی ہیں، جس کا نام ’ ابیوز آف پاور‘ رکھا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کی کتاب 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی، جس میں طاقت کے ایوانوں میں ہونے والے غلط اقدامات کی نشاندہی کے ساتھ تجاویز بھی ہوں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کتاب میں اداروں اور سیاستدانوں کے طاقت کے غلط استعمال کی تفصیلات ہوں گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق سیلزبری زہر دینے کا واقعہ تھریسامے کے دورِ حکومت میں پیش آیا تھاجبکہ کتاب میں گرینفل ٹاور آگ کے پیچھے چھپی طاقتوں جیسے واقعات کا بھی ذکر شامل ہے۔
سابق وزیراعظم تھریسامے نے اس حوالے سے کہا کہ میرے دورِ اقتدار میں اداروں کا طاقت کے ذریعے غلطیوں کا دفاع کتاب میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن اداروں کا کام عوام کا تحفظ تھا وہ اپنے تحفظ کےلیے کام کرتے ہیں، عوام کا اداروں اور سیاستدانوں پر اعتماد ہی ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے۔
تھریسامے نے اعتراف کیا کہ ہمارے ادارے اور سیاستدان طاقت کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔