• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام مزید پریشان


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ دی ہے، اس پر پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مزید بوجھ بڑھے گا۔

مہنگائی کے ستائے عوام کا کہنا ہے کہ آدھے سے زیادہ تنخواہ پیٹرول کے خرچے پر نکل جاتی ہے۔

شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے جس سے گزارہ مشکل ہوگیا ہے۔

ایک شہری نے کہا کہ غریب آدمی غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک سے پہلے حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا ہے۔

اضافے کے بعد نئی قیمتیں

پیٹرول 5، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 اور مٹی کا تیل تقریباً ڈھائی روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 293 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 56 پیسے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید