• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ناٹو ناٹو‘پر رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے آسکرز میں پرفارم کیوں نہیں کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کےمعروف اداکار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں کئی وجوہات کی بنا پر ’ناٹو ناٹو‘ پر لائیو پرفارم نہیں کیا۔

فلم ’RRR‘ کے پروڈیوسر راج کپور کے مطابق، رام چرن اور جونیئر این ٹی آر فلمی دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنے مشہور گانے پر لائیو پرفارمنس دینے کے لیے پر اعتماد نہیں تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ’ابتداء میں یہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ گلوکار راہول سپلی گنج اور کالا بھیراوا کے ہمراہ اسٹیج پر رام چرن اور جونیئر این ٹی آر پرفارم کریں گے‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’فروری کے آخر میں ہمیں اطلاع ملی کہ رام چرن اور جونیئر این ٹی آر  آسکر میں شرکت کریں گے لیکن وہ دونوں اپنی دیگر مصروفیات اور پرفارمنس کی پریکٹس کے لیے وقت کی کمی کی وجہ سے  اسٹیج پر لائیو پرفارم کرنے کے لیے پراعتماد نہیں ہیں‘۔


راج کپور نے بتایا کہ’اس گانے کی فلم کے لیے شوٹنگ سے قبل 2 ماہ تک پریکٹس کی گئی تھی اور پھر اس کی شوٹنگ میں 15 دن لگے تھے جبکہ اس گانے پر آسکرز میں لائیو پرفارمنس دینے کے لیے پروفیسنل ڈانسرز کے ساتھ لاس اینجلس میں صرف 18 گھنٹے پریکٹس کی گئی تھی‘۔

یاد رہے کہ آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب میں’ناٹو ناٹو‘ پر بھارتی گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر لاس اینجلس کا ڈولبی تھیٹر تالیوں سے گونج اُٹھا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید