• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی شرح 3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت نے کورونا کیسز کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں مزید 129 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں گزشتہ روز 4 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کا شکار 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق لاہور میں 43 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 8.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملتان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.89 اور اسلام آباد میں 4.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد رہی۔

صحت سے مزید