• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرِ التواء درخواست گزاروں کو سپر ٹیکس کا 50 فیصد جمع کروانے کی ہدایت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء درخواست گزاروں کو بھی سپر ٹیکس کا 50 فیصد جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔

دورانِ سماعت ایف بی آر کے وکیل فیصل صدیقی عدالتِ عظمیٰ میں پیش ہوئے جنہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ تو مقدمات کا فیصلہ کر چکی ہے، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات ابھی زیرِ التواء ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہائی کورٹ سے مقدمات کے فیصلے آنے کا انتظار کرنا بہتر ہو گا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے عائد سپر ٹیکس کے خلاف مختلف کمپنیوں نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید