• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کو گھر میں گھس کر مارا، سُکھ جندر سنگھ

جے پور( نیوز ڈیسک) بھارت کے صوبے راجستھان میں کانگریس کےرہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نےجے پور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ چارسال گزر جانے کے باوجود پلواما حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی۔ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا۔سکھ جندر سنگھ نے کہا کہ مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر عالمی برادری کو ماضی میں کئی بار آگاہ کر چکا ہے اور اب یہی بات بھارتی سیاست دان بھی کہہ رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید