نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 133 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اس موذی مرض کا شکار 15 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ ہوئی۔