• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہریت چھوڑ کر پاکستان جا رہا ہوں، ناصر بٹ

مسلم لیگ (ن) رہنما ناصر بٹ نے کہا ہے کہ وہ برطانوی شہریت چھوڑ کر پاکستان جارہے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر بٹ نے کہا کہ میرے خلاف بنے جھوٹے مقدمات خارج ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی 16 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں، خوشی ہے پارٹی قائد نے مجھ جیسے ورکر پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ناصر بٹ نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید