لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)چالیسویں بیسک ریسکیو کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہوئی۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پراجیکٹ کوارڈنیٹر سندھ صوبیہ عابد، ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی ریسکیو گلگت بلتستان، بھی تقریب میں شریک تھے ، سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاس آؤٹ ہونے والے381 ریسکیورز سے حلف لیا۔ ایازصادق نے کہا کہ معاشرے کو احساس تحفظ فراہم کرنے میں ریسکیو 1122کا رول کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ سیکرٹری ایمر جنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمان خصوصی کو بتایا کہ ریسکیو 1122 نے اکتوبر 2004 میں اپنے قیام سے لیکر اب تک 12کروڑ سے زائد ایمر جنسی متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ فائر ریسکیو سروس نے 02 لاکھ سے زائد فائر ایمر جنسیزکوبھی ریسپانڈ کیا۔ اور جدید خطوط پر پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کی بدولت آگ پر قابو پاتے ہوئے 6سو6ارب روپئے مالیت سے زائد کے ممکنہ نقصانات کو بھی ہونے سے بچایاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمر جنسی سروسز اکیڈمی پاکستان کے تمام صوبوں اور دیگر ممالک سے ایمر جنسی سروسز کے اہلکاروں کو تربیت دے رہی ہے اور اب اکیڈمی کی پاکستان ریسکیو ٹیم جنوبی ایشیا میں اقوام متحدہ کی انسراگ کلاسیفائیڈ پہلی ٹیم بن چکی ہے جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق قومی اور بین الاقوامی سطح پر کسی بھی بڑے سانحے و قدرتی آفت کی صورت میں رسپانڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔