• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت اسلام کا عظیم قلعہ، نقب لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، علما

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامعہ فاطمۃ الزہراءاچھرہ میں ختم نبوت کورس برائے خواتین اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ کورس میں سینکڑوں خواتین اسلام نے شرکت کی۔ اختتامی دعا نائب امیر مجلس لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس نے کرائی۔ اختتامی تقریب میں مولانا قاری علیم الدین شاکر اور کورس کے منتظم اعلیٰ انجینئر حافظ نعیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدنیاز سمیت کئی علماءاور عوام اور خواتین اسلام نے شرکت کی ۔ مقررین نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا عظیم قلعہ ہے اسمیں نقب لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہم سب کا فرض منصبی ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ۔مغرب اور یگر غیرمسلم قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے محبت رسولؐ کو نکالنے کی سازشیں کررہی ہیں لیکن ہمیشہ وہ ناکام رہی ہیں ۔ تحفظ ختم نبوت کےلئے خواتین اپناکردار اور اپنی ذمہ داری ادا کر کے روز محشر نبی کریم ؐ کی شفاعت اور امہات المومنین کے خصوصی قرب کی مستحق ہوسکتی ہیں ۔ پوری امت مسلمہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ایک پیج پر ہے ،آپ ؐ کی امت کے مرد تو مرد خواتین اسلام نے بھی تحفظ ختم نبوت کےلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔شرکاءکورس کو تعریفی اسناد اور ختم نبوت متعلق لٹریچر بھی فراہم کیا گیا۔
لاہور سے مزید