• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے انصاری پل کے قریب ندی سے کئی روز پرانی نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہوسکی ،عمر 30سال کےقریب ہے،پرانا گولیمار بینظیر پارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت اور شناخت نہیں ہو سکی ،عمر40سال ہے ، لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردی ۔شرف آباد ہوٹل کے قریب سے 58سالہ فدا محمد کی لاش ملی ،پولیس کےمطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی،سرجانی ٹائون تھا نے کی حدود گلشن شیراز پاور ہائوس چوک کے قریب سے 50سالہ محمودحسین کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی معلوم ہو گی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید