کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گراں فروشی کے خلاف مہم دو دن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ز نے مجموعی طور پر 1192 مقامات پر قیمتیں چیک کیں، 441 گراں فر وشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن پر 15 لاکھ 48 ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 232 دکان داروں کو تنبیہی نوٹس دیےگئے اور 14 دکانیں سربمہر کی گئیں۔