• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 11افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 11افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمہوریہ کالونی میں فائرنگ اورتیزدھارآلہ کے وارسے 3 افراد زخمی 36 سالہ نوررحمٰن،32 سالہ ثاقب اور40 سالہ رضوان زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق زخمی افراد آپس میں پڑوسی ہیں اور معمولی تنازع پر ان کے مابین جھگڑا ہوا تھا ، گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع چائے کے ہوٹل میں فائرنگ سے 2 افراد 48 سالہ ازمان اور37 سالہ محمود علی زخمی ہوئے ازمان بلڈر ہے ، فائرنگ کاواقعہ ذاتی تنازع پر پیش آیا ہے،کورنگی مہران ٹائون میں فائرنگ سے 39سالہ احمر اکبر زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ زاتی تنازعہ کا شاخسانہ ہے،سرجانی ٹائون بروہی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 28سالہ عمر زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے ،قائد آباد اولڈ مظفر آباد رنگیلا بلڈنگ کے قریب فائرنگ سے 18سالہ واجدزخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران پیش آیا ، ڈیفنس فیز 6میں واقع 7/Cاپارٹمنٹ میں گولی لگنے سے 40سالہ تابش زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق زخمی شخص اپنے ہی پستول سے اتفاقی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوا ہے ،بلدیہ 24 مارکیٹ فیصل بیکری کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 28سالہ عثمان زخمی ہوگیا ، نیو میانوالی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 45سالہ محمد ناصرزخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید