کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق شاہراہ بھٹو ملیر ندی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ قدیر حسین ولد ساجد حسین جاں بحق ہوگیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی راہ گیر تھا جو سڑک عبورکرر ہا تھا، حادثہ کے بعد ذمہ دار ڈرائیو ر گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، منگھوپیر ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 61 سالہ شمس الدین ولد رمضان جاں بحق ہوگیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ،سی ویو درخشاں پولیس چوکی کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ تنویر ولد خالد نوجوان جاں بحق ہوگیا ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ،بلدیہ حب ریورروڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 50 سالہ حاکم داد ولد محمد سلطان جاں بحق ہو گیا ، متوفی شخص گلشن غازی کا رہائشی تھا، پولیس کے مطابق مسافربس اور موٹر سائیکل سوار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے رانگ وے سے آرہے تھے جس کے نتجے میں حادثہ پیش آیا ، حادثے کے بعد بس کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا، پولیس نے بس کوتحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔