• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، جرائم پیشہ عناصر نے نہر پر آئے نوجوان کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کے علاقے میں واقع نہرکے قریب فائرنگ کے واقعے میں 19سالہ محبوب علی ولد محمود علی جاں بحق ہوگیا ،ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر نے بتایا ہے کہ مقتول سائٹ سپر ہائی وے چیپل گوٹھ کا رہائشی اور اتوار کو وہ اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر نہر پر تفریح کے لئے آیا تھا ،چوکیدار نے پولیس کو بتایا ہے کہ مقتول دوستوں کے ہمراہ نہر کے قریب موجود تھا کہ اس دوران 2 نوجوان پیدل آئے اور کسی بات پر ان کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور پستول سے گولی چلادی جس سے وہ مووقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،واقعے کے بعدملزمان ،جبکہ مقتول کے ساتھی بھی خوف زد ہ ہوکر موقع سے فرار ہوگئے ، جائے وقوعہ سے پولیس کوگولی کا خول نہیں ملا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید