• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن، کٹوتی کی رقم ملازمین کو واپس دلوائی جائے، ورکرز یونین

کراچی( اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ورکرز یونین کراچی نے کہا ہے کہ ناجائز کٹوتی کی رقم ملازمین کو فوری واپس دلوائی جائےکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کےبیان کو مسترد کرتے ہیں ادارے کے چیف فنانشل آفیسرعمارعلی خان کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں سے SAP کے ذریعے ادائیگی کرنے پر دانستہ طور غیر ضروری رقم کی کٹوتی کرکے غبن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ان کٹوتیوں پراعلیٰ سطح کی پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور ناجائز کٹوتی کی رقم ملازمین کو فل فور واپس دلوائی جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر کارپوریشن کے پبلک ریلیشن آفیسرکی جانب سے جھوٹ پر مبنی گمراہ کن بیانیہ بنانے اورچیف فناشل آفیسر کے نام سے جاری کرنے کیخلاف تحقیقات کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید