• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی، اے وی ایل سی سے مبینہ مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) سے کورنگی، شاہ فیصل کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ملزم در محمد بروہی ولد شیر علی اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا کردیا جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،2 ساتھی فرار ہوگئے،ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق ہلاک ملزم جو گزشتہ 19 سال سے گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث تھا اور 7 مرتبہ گرفتار بھی ہوچکا تھا،غیر قانونی اسلحہ اور چوری کی گئی کار بھی برآمد کرلی گئی، ہلاک ملزم بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کا کارندہ تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید