• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وزیراعظم کو بھارت میں کیا کھلایا جارہا ہے؟

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

جاپان کے وزیراعظم کی نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ ایک پارک کا دورہ کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے گول گپے، لسی اور کیری کا جوس پیا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیر عظم نے لکھا کہ ’بھارت اور جاپان کو جوڑنے والے پہلوؤں میں سے ایک مذہبی تعلیمات بھی ہیں، اپنے دوست کو لے کر بدھا جینتی پارک گیا، جس کی تصویری جھلکیاں آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں‘۔

ان جھلکیوں میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو لسی، آم اور گول گپوں کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی آمد پر پارک کو گیندے کے پھولوں سے خاص سجایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں جاپانی وزیر اعظم نے انہیں ہیروشیما میں ہونے والی جی سیون کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات پر گفتگو بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ جاپان کے وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پیر کو بھارت پہنچے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید