• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد گُل زارِ حبیب میں ماہِ رمضان خصوصی اہتمام کیساتھ منایا جائے گا

کراچی (جنگ نیوز) مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے ملت ِ اسلامیہ کو ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ جامع مسجد گُل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی سولجر بازار میں ماہِ رمضان ایمانی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاے گا۔ یکم رمضان کو یومِ ولادت ِ حضرت سیدنا غوثِ اعظم، 2 رمضان کو یومِ ولادت ِ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی، 3 رمضان کو یومِ وصال مخدومہ کائنات حضرت سیدہ فاطمہ زہرا، 10 رمضان کو یومِ وصال حضرت سیدہ خدیجۃ الکبری اور یومِ باب الاسلام، 15 رمضان یوم ولادت سیدنا امام حسن، 17 رمضان کو یومِ غزوہِ بدر، 18 رمضان کو یومِ وصال حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ، 20 رمضان کو یومِ فتح مکہ، 21 رمضان کو یومِ شہادت حضرت سیدنا علی المرتضی، 25 رمضان کو یومِ وصال سید احمد سعید کاظمی، 27 رمضان کو یومِ وصال حضرت سیدنا پیر محمد اسمعیل شاہ بخاری ؒمنایا جاے گا۔ پہلے جمعہ کو رمضان اور روزہ کے فضائل و مسائل، دوسرے جمعہ کو زکوۃ کے فضائل و مسائل، تیسرے جمعہ کو واقعہ بدر اور اعتکاف کا بیان ہوگا، جمعۃ الوداع کو خصوصی بیان ہوگا اور یومِ تجدید عہد منایا جاے گا۔ روزانہ بعد نماز تراویح درسِ اسلامیات ہوگا۔ ہر جمعرات اور شبانِ قدر میں بعد نماز تراویح سورہ یاسین کا وِرد ہوگا۔ آخری عشرے میں اجتماعی اعتکاف ہوگا اور معتکفین کی دینی تربیت کے لیے علمی نشستیں ہوں گی۔ 21، 22 اور 23 ویں شب میں سہ روزہ قرآنی شبینہ ہوگا۔ 27 ویں شب میں ختم قرآن اور شب قدر کا مرکزی اجتماع ہوگا اور مکمل شب بیداری ہوگی۔ ان تمام اجتماعات سے علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی خطاب کریںگے۔ خواتین کے لیے باپردہ نشست کا اہتمام ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید