• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کو ضلعی وسطی میں سستے پھل سبزی اسٹال لگانے سے روک دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کو ضلع وسطی کی انتظامیہ نے نارتھ ناظم آباد میں فتح پارک کے نزدیک رعایتی قیمت پر پھل اور سبزی فروخت کرنے کا اسٹال تجاوزات قرار دے کرلگانے سے روک دیاضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے پہلے کسی کو ایسی اجازت دی ہو تو دکھا دیں جبکہ جماعت اسلامی کے یو سی وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جگہ جگہ غیر قانونی ٹھیلے پتھارے لگا کر مہنگے داموں سبزی اور پھل فروخت کرنے والوں کوتو روکنے والا کوئی نہیں ہےتفصیلات کے مطابق یو سی 8 نارتھ ناظم آباد سے منتخب وائس چیئرمین ذوالفقار احمد کے مطابق کراچی ضلع وسطی میں فتح پارک علامہ رشید ترابی روڈ اور شاہراہ ہمایوں کے سنگم پر ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رعایتی قیمت پر پھل اور سبزی فروخت کرنے کے اسٹال لگانے کی درخواست 14 تاریخ کو ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں میں مقررہ وقت سے پہلے جمع کروادی تھی اس کے باوجود انتظامیہ اسٹال لگانے سے روک رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے ضلع بھر میں جگہ جگہ غیر قانونی ٹھیلے پتھارے لگا کر مہنگے داموں سبزی اور پھل فروخت کرنے والوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے لیکن جہاں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہو وہاں رکاوٹیں لگانے کے لئے ڈی سی صاحب اپنے عملے کے ساتھ موجود ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع میں غیر قانونی ٹھیلے پتھاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں نا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے والوں کو تنگ کریں دریں اثنا ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کہا ہےکہ یہ اسٹال سڑک پر لگایاجا رہا تھا جس کی ہم اجازت نہیں دے سکتے جبکہ ہم نے پہلے ہی سڑکوں سے تمام ٹھیلے پتھارے صاف کئے ہیں اگر ہم نے کسی اور کو ایسی اجازت دی ہو تو دکھا دیں۔
اہم خبریں سے مزید