• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 4 کشتیوں کے ڈوبنے کے وقعے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے کوسٹ گارڈز نے کشتیوں میں سوار 84 افراد کو بچا لیا جبکہ تینتیس افراد تاحال لاپتا ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرکے اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

اقوام متحدہ کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال اٹلی پہنچنے والوں میں سے 12,000 افراد نے تیونس سے سفر کیا جبکہ 2022 کی اسی مدت میں یہ تعداد 1300 تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید