• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے محنت کش طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے، عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ فنانس سیکرٹری سعیداحمدسمالانی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ ناقص پالیسیوں نے عوام کو مسائل کے انبار تلے بری طرح سے دبا رکھاہےلوگ ہر لحاظ سےپریشان اور محرومیوں کا شکار ہیںحکومت مسائل حل کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے رہنماؤںنے کہاکہ مفادپرست ٹولہ صرف ذاتی مفادات کے حصول کیلئے حکومتی وسائل استعمال کررہاہے ملکی معیشت اب حکمرانوں اور افسرشاہی کو مفت بجلی، گیس،پٹرول اور دیگر سہولیات دینے کی متحمل نہیں ہوسکتی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے تنخواہ داراورمحنت کش طبقہ فاقوں پر مجبور ہےمہنگائی اور بے حسی نے ریاست کو بند گلی میں کھڑا کر دیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید